لاہور: ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی سے نو مزدور زخمی ہوگئے

lahore fire

lahore fire

لاہور: (جیو ڈیسک)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے قریب ہمدرد چوک میں ٹکسٹائل فیکٹری میں آگ بوائلر کے پھٹنے کی وجہ سے لگی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود نو مزدور زخمی ہوگئے۔ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے مزدوروں میں سیف،نور،شوکت علی، طاہر، مرتضی، سفیان،غلام نبی،مسعود اور ندیم شامل ہیں۔