لاہور: پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر گھر پہنچ گئے

amir

amir

اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ محمد عامر جب لندن سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو وہ عوام سے چھپتے چھپاتے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کی رہائشگاہ کے باہر بھی میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن انھوں نے گھر پہنچ کر گیٹ بند کرلیا۔ فاسٹ بولر سے ملنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر عزیز واقارب کا تانتا بندھ گیا ہے۔

محمد عامر کے ہمراہ ان کی وکیل بھی لاہور پہنچی ہیں۔ جس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے محمد عامر میڈیا سے بات چیت نہیں کررہے ہیں۔