لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے پوش علاقوں میں گھریلوں ملازمہ کا روپ دھارکر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی تین خواتین سمیت سات افراد کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ ملزم لوگوں کے گھروں میں نوکر بن کر داخل ہوتے اور موقع پا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے کبھی گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو لوٹ لیتے اور کبھی اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر دیتے۔
سی آئی اے پولیس نے شمیم عرف چھیماں اور ساتھیوں کوگرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات برآمد کر لئے۔ سی آئی آے پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کی خواتین فیصل آباد کے نواحی گاؤں سے آتی ہیں اور انکے 10 سے زائد ساتھی مفرور ہیں جنکی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔