لاہور : پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

lahore police

lahore police

لاہور(جیوڈیسک) کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب دو مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لو ٹ رہے تھے۔

پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے پر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی کاروائی پر انور نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی تنویر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا تاہم فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔