لاہور میں پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے اور سینتیس افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک پولیس افسر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لوئر مال کے قریب واقع ہوٹل میں پرانی انارکلی تھانے کی پولیس نے چھاپہ مارا اور ہوٹل سے سترہ لڑکیوں اور بیس لڑکوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں تھانہ ریس کورس کا سابق ایس ایچ او ملک تیمور بھی شامل تھا جو پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی شاہد حسین نے ملک تیمور پر پکڑنے کی کوشش کی تو وہ گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔