لاہور میں ینگ ڈاکٹروں نے پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال بھی کریں گے۔
لاہور میں پی آئی سی اور سروسز اسپتال کے باہر احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹروں نے جیل روڈ بھی بلاک کی۔ ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مستعفیٰ ہو کر انکوائری کا حصہ بنیں۔ حکمران اور ارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کی قرارداد منظور کی جائے۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر پی آئی سی کے ڈاکٹروں کو بحال نہ کیا گیا تو ہڑتال کریں گے۔