لاہور : چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کا بشیر احمد بلور کی وفات پر تعزیتی بیان
Posted on December 23, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما ونائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے اے این پی کے سینئر رہنما و خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کی خود کش حملہ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگی رہنمائوں نے بشیر احمد بلور کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔