لاہور: چھ ماہ کی بچی گھریلو تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئی

lahore

lahore

لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک میں گھریلوتنازعے میں چھ ماہ کی بچی کو مکان کی دوسری منزل سے نیچے پھینک کر ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والی بچی کا نام فاطمی تھا۔
بچی کی والدہ سارہ کا کہنا تھا کہ اس کے سسرالی اس پر تشدد کرتے تھے اور اس کی بیٹی فاطمہ کو بھیہ اس کی نند رضیہ عرف شبو نے غصے میں زمین پر پھینکا جس سے اس کی بچی کی ہلاکت ہوئی۔ بچی کے باپ عباس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی سارہ نے خود اپنی بچی کو مکان کی چھت سے نیچے پھینک کر ہلاک کیا ہے۔
اہل محلہ کے مطابق بچی کا باپ عباس ایک پاگل شخص ہے جبکہ اس گھرانے میں لڑائیاں روز کا معمول ہیں۔ پولیس نے بچی کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی جبکہ اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ بچی کی ماں اور پھوپھی کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔