لاہور کے علاقہ اسلامیہ پارک میں ایک کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ لوٹ لئے گئے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا گیا۔ سابق ایم پی اے کے بیٹے 60 سالہ شیخ سعادت اپنے ساتھی ملک وحید کے ہمراہ سٹیٹ بنک سے ایک کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ موٹرسائیکل پر لے کر جارہے تھے کہ اسلامیہ پارک میانی صاحب قبرستان کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے پرائز بانڈ چھین لئے۔ شیخ سعادت کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ دم توڑ گئے جبکہ ان کے ساتھی ملک وحید کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔