لاہور : ڈینگی، گیارہ افراد جاں بحق

dengue

dengue

لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو نوے تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کی صبح لاہور کے میو ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چھ مریض دم توڑ گئے۔ چاہ میراں کی تیس سالہ خالدہ بی بی،کینٹ کا سترہ سالہ یاسین، شاہدرہ کا بتیس سالہ وہاب ،ننکانہ صاحب کا گیارہ سالہ سعد،شاہدرہ کا باسٹھ سالہ شریف اور شادباغ کا پچاس سالہ عبدالروف میو اسپتال میں ڈینگی بخار کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سروسز ہسپتال میں والٹن کی اڑتالیس سالہ زرینہ اورتئیس سالہ ماجد ،شیخ زید میں ننکانہ کا پچیس سالہ خالد سی ایم ایچ میں نشاط کالونی کا عاشق اور نجی ہسپتال میں شیخوپورہ کا تیس سالہ مبشر بھی جاں بحق ہو گیا۔
لاہور میں ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھیاسی ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کیمطابق پنجاب میں جمعہ کو تین سوبارہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے دو سو اٹھاون کا تعلق لاہور سے ہے،جبکہ بارہ سو ستانوے افراد لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ لاہور میں ڈینگی بخار ہیمریجک کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ،اموات کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئیے فزیشنز اور جنرل پریکٹشنرز کیلئے تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔