لاہور: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہو گئی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی بخار وباء کی صورت اختیار کر گیا آج صبح لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک اور بچے کی ہلاکت کے بعد ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو ستائیس ہوگئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق صرف لاہو رمیں ہی تین ہزار نو سو اٹھائیس مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ ڈینگی بخار کے باعث لاہور کے تعلیمی ادارے آج سے دس روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 24 گھنٹے کے اندر لاہور میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لئے 20 مزید لیبارٹریز قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔