لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی۔ سروسز اسپتال میں بیالیس سالہ خاتون دم توڑ گئے۔ دو دن میں سترہ مریض اس وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید پانچ سو بیاسی افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے چار سو چھیاسٹھ کا تعلق لاہور سے ہے،اب تک ستر افراد مرض کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والوں میں باغبانپورہ کا رہائشی اکتیس سالہ عزیز شاہ، عالم مارکیٹ کی پینتیس سالہ ملکانی اور پینسٹھ سالہ شریفاں میو ہسپتال میں، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بیس سالہ ظفر سینتیس سالہ کنول چونسٹھ سالہ محمد حسن پچپن سالہ بوٹا مسیح جنرل ہسپتال میں، شاہدرہ کا رہائشی ستائیس سالہ آصف تیس سالہ نسرین فاطمہ ،گنگا رام میں سینتیس سالہ زاہد عزیز، ، پچپن سالہ محمد سلیم اور چوبرجی کا رہائشی نوجوان شاہد شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہلاکتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں سیل سپریٹرز فراہم کرنے کے ساتھ ہائی ڈپینڈینسی وارڈز قائم کئے جائیں گے جہاں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایسے مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا، جن کی حالت خطرے میں ہو گی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کیلئے امپورٹ کی گئی مشینری کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے،دیگر مشینری ایک ماہ میں آئے گی۔