لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید چار مریض جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین سو تینتیس ہوگئی۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈینگی کے دو مریض جاں بحق ہوئے۔ پندرہ سالہ عظمی کا تعلق ننکانہ صاحب سے اور باہتر سالہ نثاراحمد کا سلطان پورہ سے تھا۔ ڈینگی کے دو مریضوں نے میو اسپتال میں دم توڑا۔ پچپن سالہ فضیلت کا تعلق شاہدرہ سے تھا جبکہ پچاس سالہ محمد رمضان شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔ ڈاکٹروں کہنا ہیکہ موسم سرما کی آمد کے بعد ڈینگی کے مریضوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔