لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونیکیباعث 10 گھنٹے تاخیرکے بعدروانہ ہوئی۔ جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکے باوجود نہ پہنچ سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہورسے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کاانجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسیدس گھنٹے تاخیرکا شکار ہونے کے بعد روانہ ہوئی۔ جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکے باوجود لاہور نہیں پہنچ سکیں۔ کراچی سے لاہورآنے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس چھ گھنٹے اورخیبرمیل آٹھ گھنٹے تاخیرکے باوجود نہیں پہنچ سکیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ سے لاہور ریلوے اسٹیشن پرمسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔