کراچی : حساس ادارے نے کراچی کی صورتحال کی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے سیاسی حکومت کو ناکام قرار دیا ہے، اور مشاورت کے بعد آئندہ 48 گھنٹے میں اجلاس طلب کر لیا، حساس ادارے کی جانب سے مشاورت کے بعد کراچی میں سیاسی حکومت کو امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ناکام ٹہرایا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگر یہ صورتحال رہی تو ملکی سلامتی کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے، عسکری حلقے کی مشاورت میں کراچی میں قتل و غارت میں بعض سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سندھ حکومت کی سیاسی شخصیات کراچی کے حالات پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے، مشاورت میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے بعض اہم ترین اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔