کراچی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جار ی ہے اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کیس رپورٹ ہونے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوچکی ہے اور کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کی نسبت کراچی میں ڈینگی کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں تاہم بیشتر مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ شہری حکومت اور مختلف ٹاون کی جانب سے ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے واک اور مختلف پروگراموں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اسپرے مہم پر توجہ دی جارہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں اسپرے نہ ہونے کی شکایا ت بھی سامنے آئی ہیں۔