لاہور کے بعد کراچی میں بھی ڈینگی نے زور پکڑنا شروع کر دیا

Dengue

Dengue

کراچی: (جیو ڈیسک) ڈینگی وائرس نے لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ درجنوں افراد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رواں سال کراچی میں جنوری سے اب تک ڈینگی کے اکتیس مریض سامنے آ چکے ہیں اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کی علامات میں مبتلا درجنوں افراد زیر علاج ہیں۔

گزشتہ سال کراچی میں ڈینگی کے 858 کیس کنفرم ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے آغاز سے ہی ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہونا شروع ہو گئی ہے جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو میں خواتین گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے بچاو میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

ڈینگی وائرس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی فیور بچوں اور بڑوں دونوں میں پایا جاتا ہے تاہم لوگوں میں شعور و آگہی بیدار کر کے اور بروقت تشخیص سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔