لاہور کے علاوہ کسی دوسرے ضلع میں کوئی میگا پراجیکٹ کام نہیں کر رہا سارے فنڈ شر برادران خود ہڑپ کر رہے ہیں ، خاور کھٹانہ ، ڈاکٹر آمنہ بٹر

لاہور (نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء صدر چنیوٹ بار ایسوسی ایشن خاور محمود کھٹانہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کا بجٹ لاہور کے ایک منصوبے پر خرچ کرنے والے شریف برادران تخت لاہور کو فتح کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام شر برادران کو عبرتناک شکست دیں گے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ لاہور کے علاوہ کسی دوسرے ضلع میں کوئی میگا پراجیکٹ کام نہیں کر رہا سارے فنڈ شر برادران خود ہڑپ کر رہے ہیں بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی سڑکوں نے جواب دے دیا ہے عوام کی ذندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

جنگلہ بس سروس اتفاق فاؤنڈری کو مظبوط کرنے کے لئے بنائی جارہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئندہ الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی حکومت بنا کر عوامی محرومیوں کا ازلہ کرے گی۔ ہماری حکومت نے 18 ویں ترمیم کے ساتھ عوامی فلاحی منصوبوں کے ساتھ خیبر پختونخواہ صوبہ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے عوام کو حقوق دئے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کامیاب اجراء این ایف سی ایوارڈ،سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کی بنیادوں کو مظبوط کیا ہے این ایف سی ایوارڈ کی کامیابی سے صوبوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ اور صدارتی اختیارات منتخب پارلیمنٹ کو تفویض کر کے صدر نے جمہوری روایات کو مستحکم کیا ہے۔

جبکہ ن لیگ نے فوڈ سپورٹ پروگرام ،سستی روٹی اسکیم،اور پیلی ٹیکسی میں بھی عوامی خزانے کی لوٹ مار کرکے اپنے پیٹ بھرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کے فلسفے،شہید بی بی کے وژن کو لیکر صدر ذرداری کی قیادت میں عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کررہی ہے انہوںنے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کے آئینی اور انتظامی اداروں کو مظبوط کیا ہے جبکہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے سرکاری ملازمین میں بے چینی پیدا کر کے اعلیٰ سرکاری مشینری کو خوار کر کے صوبے بھر میں انارکی کی فضا پیدا کی ہوئی ہے۔