لاہور کے علاقہ گجر پورہ چائنہ اسکیم میں دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہو گئے ہلاک ہونے والے بچوں کا مزدور باپ بارشوں سے بچاکے لئے گھر کی چھت پر مٹی ڈال رہا تھا کہ عین اس وقت دوسری منزل کا درمیانی حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں چھت پر موجو دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں تین سالہ علی حیدر اور ڈھائی سالہ ماہم زہرہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں میواسپتال پہنچا دیا گیا ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ امدای ٹیمیں ایک گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچیں۔