لاہور پولیس نے گردہ فروخت کرنے والے ڈاکٹر ثنااللہ گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔ لاہورکے علاقہ شاہدرہ کے رہائشی دراب شاہ نامی شخص نے گلشن اقبال پولیس کو درخواست دی تھی کہ کچھ افراد ایک لاکھ دس ہزار روپے کے عوض اس کا گردہ خریدنا چاہتے ہیں۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کریم بلاک سے دو ملزمان ڈاکٹر اویس اور جاوید مسیح کو گرفتارکر لیا اوران کی تحویل سے الٹرا سانڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کرنے کی مشینیں برآمد کر لیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ ان کا تعلق گردہ سکینڈل کیس کے مرکزی کردار ڈاکٹر ثنااللہ کے گروہ سے ہے۔ چند ماہ قبل شمالی چھاونی پولیس نے ایک گھر میں قائم کلینک سے اس گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کیا تھا۔