لاہور(جیوڈیسک)گستاخ امریکی فلم کے خلاف ٹریفک وارڈن بھی احتجاج میں شامل ہو گئے اور بازں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دینے لگے۔
امریکا میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف شہری احتجاج کے دوران اپنا غصہ توڑ پھوڑ کرکے نکال رہے ہیں تو وہیں لاہور کے ٹریفک وارڈنز نے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پر امن احتجاج کا راستہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے اور بازں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹیاں اد اکرنے لگے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ عوام بھی احتجاج کیلئے پرامن راستے اپنا کر نجی و سرکاری املاک کے نقصان سے اجتناب کریں۔
گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف ٹریفک وارڈن توپرامن احتجاج کررہے ہیں جبکہ پرتشدد واقعات سے نپٹنے کیلئے امریکن قونصلیٹ کے گرد کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔