لاھور (جیوڈیسک) گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی، سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور میں تھانہ جنوبی چھانی میں ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن مرزا مظفر بیگ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ دلہا کے والد مشتاق اعوان، دلہن گلوکارہ عینی کے والد ڈاکٹر خالد، ملک شہبازاعوان سمیت پندرہ افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت سرکاری کام میں مداخلت اور سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔