لاہور ہائیکورٹ : بیرون ملک سے آنے والی کالز پر زائد ٹیکس معطل

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہورہائیکورٹ(جیوڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے بیرون ملک سے آنے والی کالز پر زائد ٹیکس کا نوٹیفکیش معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو مقامی کمپنی کی جانب عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنے والی کالز پر ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ پی ٹی اے کا یہ اقدام مسابقتی کمیشن کی بھی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔

پی ٹی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ٹیکس کا اضافہ ملکی مفاد میں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بیرون ملک سے آنیوالی کالز پر ٹیکس کا نوٹفکیشن معطل کردیا اور آئندہ سماعت پر چئیرمین پی ٹی اے سے پانج نومبر کو جواب طلب کرلیا۔