لاہور ہائیکورٹ نے ٹور آپریٹرز کو حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا

Hajj

Hajj

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے 721 پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کوعازمین حج کی درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرودرخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود 721پرائیوٹ ٹور آپریٹرز نے عازمین حج سے پرانی تاریخوں میں درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں لہذا عدالت اس پر بھی حکم امتناعی جاری کرے عدالت نے 721پرائیوٹ ٹورآپریٹرز کو حج درخواستیں وصول کرنے سے روکتے ہوئے حج کی بکنگ کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت9مئی تک ملتوی کر دی گئی۔