لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل شاکر علی رضوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاکر علی رضوی کیس کی پیروی کے لیے ہائیکورٹ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ شاکر علی رضوی معروف عالم دین بھی تھے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شہادتیں اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔