لاہور ہائیکورٹ (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے گستاخانہ امریکی فلم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھجوانے کیلیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صغیر احمد قادری نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار امیر جماعت الدعوتہ حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ گستاخانہ امریکی فلم نے مسلمانوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔
لیکن حکومت نے احتجاج کرنے کے علاوہ گستاخانہ فلم بنانے والے ڈائریکٹرز سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی لہذا عدالت حکومت کو اس معاملہ کوعالمی عدالت انصاف میں بھجوانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔