لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے کی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لٹن روڈ پولیس نے جنوری میں ناکے پر موٹرسائیکل کھڑی نہ کرنے پر محمد آصف کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور بعد میں اسے پولیس مقابلہ قرار دے دیا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ فاضل عدالت نے ایس پی سول لائنز واقعہ کو ہدایت کی کہ تحریری رپورٹ بنا کر عدالت میں پیش کریں ورنہ تادیبی کارروائی کے لئے تیارہوجائیں۔ بعد میں سماعت انیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے جماعت الدعو کے امیرحافظ سعید کا امریکی عدالت میں دفاع کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی۔