رکن قومی اسمبلی شیری رحمان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو سرکاری عہدے پر تعینات نہیں کیا جاسکتا شری رحمان رکن قومی اسمبلی ہیں اس لیے انہیں سفیر نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے توہین رسالت کے حوالے سے ترمیم بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا لہذا وہ امریکہ میں رہ کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکیں گی ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیری رحمان کی بطور سفیر نامزدگی کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن کا لعدم قرار دے۔