لاہور: (جیو ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروس اسڑکچر کے لئے کمیٹی قائم نہ کئے جانے پر آئندہ ہفتے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔
سروسز اسپتال لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر ناصر عباس نے کہا کہ دو ہفتے قبل پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تین دن میں ڈاکٹروں کے سروس اسڑکچر کے لئے کمیٹی قائم کر دیں گے جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات دے گی مگر ابھی تک کمیٹی ہی قائم نہیں کی گئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 9 مئی کو سروسز ہسپتال کے باہر دھرنا دیا جائے گا اور اگر پھر بھی حکومت نے کمیٹی قائم نہ کی تو ہڑتال کی جائے گی۔