لاہور : (جیو ڈیسک)لاہور میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بم بنانے کا سامان اور آٹھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔سی آئی اے پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ ملزمان کے نام طارق اور ضیا الرحمان بتائے گئے ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان افغانستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کرتے رہے اور اتحادی فوج کی کارروائی پر وہاں سے بھاگ نکلے۔
مبینہ دہشت گردوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کے منصوبے بنا رکھے تھے اورانہوں نے پکڑا جانے والا دھماکہ خیز مواد قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں استعمال کرنا تھا۔