طرابلس (جیوڈیسک) طرابلس لبنان کے ساحلی شہر طرابلس میں 6 روز سے فرقہ وارانہ فسادات جاری ہیں ، آج بھی فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ، لبنان میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر پڑوسی ملک شام سے آئی، جہاں گزشتہ 21 ماہ سے لڑائی جاری ہے ، اور سرحد کے قریب مشین گن اور راکٹ فائر کیے گئے ، طرابلس میں 4 دسمبر سے اب تک 10 ہلاکتوں کی تعداد17 ہوچکی ہے ، جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں ۔