لطیف کھوسہ کی چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات

Latif Khosa and Ch Pervaiz Elahi and Ch Shujaat

Latif Khosa and Ch Pervaiz Elahi and Ch Shujaat

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب اور چوہدری برادارن میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال ، پنجاب میں خالی ہونے والی اراکان اسمبلی کی نشستوں اور ضمنی انتخاب کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

سردار لطیف کھوسہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ق سے اتحاد وقتی نہیں اور دونوں ملکر عام انتخابات میں بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والوں کو شکست دیں گے ۔ گورنر نے کہا کہ ق لیگ اور پی پی پی کا اتحاد ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے بلکہ وسیع ترقومی مفاد میں یہ اتحاد قائم کیا گیا ہے اور ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔