سندھ : (جیو ڈیسک)سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے میاں نوازشریف کو تلقین کی ہے کہ وہ دسمبر تک انتظار کریں۔ حکومت کو ختم کرنے کی سازش کرنے وا لے اپنے عزائم سے باز آجائیں ورنہ لاہور زیادہ دور نہیں۔کموں شہید میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں للکارا گیا تو لاہور تک رکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مت آزماو ہم تو آگ کا دریا پار کرچکے ہیں۔ انہون نے میاں نواز شریف کو تلقین کہ وہ نومبر دسمبر تک انتظار کریں۔
قائم علی شاہ نے دعوی کیا کہ جلسہ گاہ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ موجود ہیں جبکہ عوام صدرزرداری اور وزیراعظم گیلانی کے ساتھ ہیں۔
علاوہ ازیں کموں شہید میں جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ختم کرنے کی سازش کرنے وا لے اپنے عزائم سے باز آجائیں ورنہ لاہور زیادہ دور نہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے للکارا تو لاہور تک رکنے والے نہیں۔ مخدوم شہاب اور دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی جواں مرد خط نہیں لکھے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے نواز لیگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ کموں شہید سے پنجاب کا فاصلہ چند قدم پر ہے۔