امریکی عدالت نے ہالی ووڈ کی اداکارہ لند سے لوہن کو بروبیشن کے خلاف ورزی کرنے پر ایک ماہ کی سزا سنائی ہے۔ لاس اینجلس کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لندسے لوہن کو حکم دیا کہ وہ نو نومبر تک خود کو کمیونیٹی جیل حکام کے حوالے کرے اورایک ماہ تک جیل میں سزا کاٹے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ایک ماہ کے دوران لوہن نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو انہیں دو سو ستر گھنٹے مزید سزا کاٹنی ہوگی۔ لوہن ضمانت پر آزاد تھی۔ اور آزادی کے دوران ماہر نفسیات سے نہ ملکر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے جس پر عدلات نے انہیں مزید ایک ماہ کی سزا سنائی۔