لندن ارجنٹائن کی خودمختاری کیلئے شدید خطرہ ہے،صدر فرنانڈیز

cristina

cristina

ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈیز نے بر طانیہ کو خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ کی بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کو ختم کرائے تاکہ ہمارا خطہ جنگ و جدل سے بچ سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بر طانیہ کی بڑھتی ہوئی در اندازی عالمی امن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم کسی ایسے راستے پر چل پڑیں جو تباہی کا راستہ ہو۔انہوں نے اس موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے کہا کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔