لندن اولمپکس (جیوڈیسک) میڈلز کی جنگ میں چین 36 گولڈ، 22 سلور اور 19 برانز کے میڈلز کے ساتھ بدستور سب سے آگے ہے جبکہ امریکا 34 گولڈ، 22 سلور اور 25 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور میزبان برطانیہ 22 گولڈ، 13 سلور اور 13 برانز میڈلز ککے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔لندن اولمپکس کے 12 ویں روز سیلنگ مقابلوں میں اسٹریلیا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ کینوئی اسپرنٹ مقابلوں میں مینز کائیک سنگلز میں ناروے کے لارسن، مینز کائیک سنگلز کے ہی دوسرے مقابلے میں جرمنی کے برینڈل، مینز کائیک ڈبلز میں ہنگری اور مینز کائیک فور مقابلوں میں بھی ہنگری کے کھلاڑیوں نے طلائے تمغے اپنے نام کئے۔ خواتین باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں بھارتی باکسر میری کوم کو برطانوی باکسر سے شکست ہو گئی۔
وہ 51 کلوگرام کلاس باکسنگ مقابلوںمیں شرکت کر رہیں تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی نزاد باکسر عامر خان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں جرمنی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ خواتین ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کی 48 کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ میں جاپان کی ہیتومی اوبارا نے آذربائیجان کی ماریہ کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔
63کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ میں جاپان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز ریس میں روس کی نتالیا نے فاصلہ52 اعشاریہ سات صفر سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی 200 میٹر ریس میں امریکا کی فیلکس نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مردوں کی 110 میٹر ہرڈلز ریس امریکا کے ایریز میرٹ نے جیت کر طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کے لانگ جمپ مقابلوں میں امریکا کی برٹنی ریزے نے سات اعشاریہ ایک دو میٹر لمبی جمپ لگا کر طلائی تمغہ جیتا۔