لندن اولمپکس: تیر اندازی میں جنوبی کوریا کے 2 ورلڈ ریکارڈ

لندن  بائیں آنکھ کی بینائی سے محروم کورین کھلاڑی ام ڈونگ ہیون نے لندن اولمپکس میں 2 ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔

Olympics 2012

Olympics 2012

پہلے تیر اندازی کا انفرادی ریکارڈ توڑا، پھر ٹیم ریکارڈ میں بھی اپنا حصہ بخوبی نبھایا۔ لارڈز کرکٹ کے میدان میں ریکارڈ بنا تیر اندازی کا جہاں لندن اولمپکس مقابلوں کے تیسرے دن 2 ورلڈ ریکارڈ قائم ہوئے،پہلا ورلڈ ریکارڈ تیر اندازی کے انفرادی مقابلے میں جنوبی کوریا کے 26 سالہ ڈونگ ہیون نے بنایا، انہوں نے 72 نشانے لگاکر 699 پوائنٹس بنائے اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، پہلے بھی یہ اعزاز 696 پوائنٹس کے ساتھ ان ہی کے پاس تھا، جنوبی کوریا کے ڈونگ ہیون بائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں۔ دوسرا ورلڈ ریکارڈ بھی تیر اندازی میں قائم ہوا جس میں جنوبی کوریا کے ام ڈونگ ہیون ، کم بب من اور او جن ہائیک پر مشتمل ٹیم نے216 نشانے مار کر 2087 پوائنٹس بنائے۔