لندن اولمپکس (جیوڈیسک) میڈلزکی دوڑمیں چین بدستور سب سےآگے ہے، امریکا دوسرے جبکہ میزبان برطانیہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن اولمپکس کے دسویں روز بھی کھلاڑی تمغوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ برازیل کے نبارٹے زنیتیا نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ روس کی مصتفنیا نے خواتین کے مقابلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ آرٹسٹک جمناسٹک میں خواتین سیلنگ مقابلوں کے فیصلہ کن معرکے میں چین فاتح قرار پایا۔ شوٹنگ مقابلوں میں اٹلی نے گولڈ میڈل جیت کر میدان مار لیا۔
بھارتی باکسر میری کوم نے 51 کلو گرام کلاس کواٹر فائنل میں تنیزیا کی رہالی ماروا کو شکست دی۔ اسٹریلیا نے مینز سیلینگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ شوٹنگ میں مردوں کے ٹریپ مقابلوں میں کروشیا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ گھڑ سواری کے دو مقابلوں میں برطانیہ نے گولڈ میڈلز جیتے۔ مینز اسپرنٹ سائیکلنگ میں برطانیہ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ریسلنگ کے 60 کلو گرام کیٹیگری میں ایران کے نوروزی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن فٹبال کے سیمی فائنل میں جاپان نے فرانس کو1-2 سے شکست دی۔