لندن اولمپکس : میڈلز کی جنگ میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

London Olympics

London Olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 39 طلائی تمغوں کے ساتھ امریکا پہلی، چین 37 گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ میزبان برطانیہ 25 طلائی کے ساتھ تیسرے پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ لندن اولمپکس کے 13 ویں روز مینز کینوئی ڈبلز میں جرمنی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مینز کائیک فور کے فائنل میں آسٹریلیا فاتح ٹھہرا۔ مینز کائیک سنگلز میں ہنگری کی کوزک نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ وومن کائیک ڈبلز میں جرمنی کی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ سوئمنگ کے وومن مقابلوں میں ہنگری کی رسٹو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

خواتین فٹبال مقابلوں میں کینیڈا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ خواتین کی باکسنگ کی 60 کلو گرام کیٹگری میں آئرلینڈ کی عالمی چیمپئن کیٹی ٹیلیر نے پہلا اولمپکس گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن باکسنگ 75 کے جی کیٹگری میں امریکا کی کیلرسیا شیلڈ نے طلائی تمغہ جیتا۔ ویمن والی بال میں امریکا نے جنوبی کوریا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کی 56 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کی ساری یوشیڈا نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اولمپکس میں افغانستان بھی تمغہ جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ تائی کوانڈو کے 68 کلو گرام کیٹیگری میں افغانستان کے روح اللہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔