لندن اولمپکس کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

hockey

hockey

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) لندن اولمپکس کی تیاری کیلئے ایبٹ آباد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔ ایبٹ آباد کے محمد اقبال خان ہاکی اسٹیڈیم منعقدہ تربیتی کیمپ میں پچیس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

میگا ایونٹ کیلئے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ اور قومی ٹیم مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ لندن اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے، ایونٹ میں کسی کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت سے قومی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے۔