لندن اولمپکس : ہاکی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس پہنچ گئی، ائیر پورٹ پر احتجاج

Lahore Airport

Lahore Airport

لاھور ائیر پورٹ (جیوڈیسک) لندن اولمپکس سے سوئمنگ اور ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔لاہور ائرپورٹ ہاکی فیڈریشن کے حق اور مخالفت کے نعروں سے گونج اٹھا۔علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور پر اولمپکس دستہ آنے سے پہلے بینرز اٹھائے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ایک طرف ہاکی فیڈریشن کے حمایتی گروپ تو دوسری جانب مخالف دھڑا۔ جنہوں نے ہاکی فیڈریشن زندہ باد اور فیڈریشن مردہ باد کے نعرے لگے۔ ہاکی کھلاڑیوں کو پولیس سیکورٹی میں ائرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

کوچ اختر رسول کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف دو ہزار چودہ ورلد کپ ہے جبکہ کپتان سہیل عباس نے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت کی مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ مرد تیراک اسرار حسین کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سہولیات پاکستان میں ہے وہ صرف ایشیا سطح پر کچھ کر سکتے ہیں۔