لندن : برطانیہ میں اٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے والے دو ملزمان کو چار سال قید کی سزا سنادی گئی۔ برطانیہ کی چے شائر پولیس کے مطابق بیس سالہ جارڈن بلیک شا اور بائیس سالہ کینن کو فیس بک کے ذریعے عوام کو فسادات پر اکسا رہے تھے جس پر عدالت نے انہیں چارسال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سزا یہ ثابت کرتی ہے کہ جرائم جس طرح بھی کئے جائیں انہیں قطعی معاف نہیں کیا جائیگا۔ حکام کاکہنا تھا کہ ان دونوں افراد نے ملک میںفیس بک اور انٹرنیٹ کا سہارا لے کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تھی اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پرا نہیں یہ سزا سنائی۔