برطانیہ میں مالی بحران کے باعث بے روزگاروں کی حد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام آج پنشن اصلاحات کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کررہے ہیں۔ اسکول، پروازیں اور خدمات کے دیگر شعبہ جات متاثر ہونیکا امکان ہے ۔ میڈیا کے مطابق امریکا اور یورپ میں شدید بحران آنے والا ہے اور اس میں صرف وہ ممالک محفوظ رہ سکیں گے۔ جو اپنے مالی نظام میں اصلاحات اور اخراجات کنٹرول کریں گے۔ برطانوی حکومت نے ابتدا کرتے ہوئے پنشن نظام میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عمر یں زیادہ ہونے والے افراد کو مزید پینشن نہیں دی جاسکتی۔ سرکاری ملازمین کا کہناہے کہ پینشن میں کٹوتی کے بجائے کام کیلئے عمر کی حدبڑھائی جائے۔ آج ہونے والی ہڑتال میں بائیس ہزار سرکاری اسکول اور تعلیمی اداروں کے ملازمین، ائیرپورٹ ، دیگر شعبوں کے ورکرز حصہ لیں گے۔ خدشہ ہے کہ اس ہڑتال سے لاکھوں فضائی مسافر بھی متاثر ہوں گے۔