لندن(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کر کے نیا پاکستان بنائے گی۔
لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے فنڈریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہو گا جبکہ زرداری نے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ افراد کو ٹکٹ نہیں دے گی، اگر تحریک انصاف کو واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ تحریک انصاف پہلی نظریاتی جماعت ہے جس نے پارٹی کے اند رالیکشن کا اغاز کر دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موروثی سیاست نہیں چلے گی، آصف علی زرداری نے ہرسیاسی جماعت کی قیمت لگائی اس لئے پانچ سال پورے کر رہا ہے۔