لندن فلم فیسٹیول ، فرینکن وینی کا پریمیئر

Franken Weenie

Franken Weenie

لندن (جیوڈیسک) لندن میں 56 واں فلم فیسٹیول کامیلہ سج گیا ہے اور فیسٹیول کا آغاز ڈائریکٹر ٹم برٹن کی بلیک اینڈ وائٹ اینی میٹڈ فیچر فلم فرینکین وینی کے شاندار پریمئر سے ہوا۔ بلیک اینڈ وائٹ تھری ڈی اسٹاپ موشن فلم وکٹر نامی ایک لڑکے کے بارے میں ہے جو اپنے مرتے ہوئے کتے کو سائنسی ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے دوبارہ زندگی کی طرف لے آتا ہے، گزشتہ روز فلم فرینکین وینی کو باقاعدہ نمائش کے لیے سینماوں میں پیش کر دیا گیا۔

پریمیئر میں فلم ڈائریکٹر ٹم برٹن اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے جن میں مارٹن شارٹ، کیتھرائن او ہارا اور مارٹن لینڈاو شامل تھے، برٹن کی فرینکین وینی والٹ ڈزنی کمپنی کی تعاون سے تیار کی گئی فلم ہے، جو الیس ان ونڈر لینڈ کے بعد دوسری فلم ہے۔ پریمیئر تقریب کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب ریڈ کارپٹ پر فلم کے فنکاروں نے فلم کے گیٹ اپ کے ساتھ واک کیا ۔