لندن فیشن ویک (جیوڈیسک) لندن امریکا کے بعد اب برطانیہ میں بھی پرانے ڈیزائن متعارف کرانے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ لندن میں فیشن ویک کے دوسرے روز برطانیہ کی معروف ڈیزائنر ہولی فلٹن کے تیارکردہ ملبوسات پیش کئے گئے۔ ہولی فلٹن لاس اینجلس سے واپس آئیں تو انہوں نے اپنے پسندیدہ سیاہ رنگ سے ہٹ کر دوسرے رنگوں کے کپڑے ڈیزائن کئے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے 1960 کی ایک کھلاڑی سے متاثر ہوکر بھی کپڑوں کے رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔ موسم بہار کیلئے ڈیزائن کئے گئے کپڑوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ہلکے کلر کے ایسے ملبوسات تیار کئے جائیں جو زیادہ مہنگے نہ ہوں اور منفرد بھی نظر آئیں۔