لندن میں دا مپٹس فلم کے پریمیئر کے موقع پر فیشن ماہرین نے مس پگی کو بھی مشہور ماڈلز کیٹ موس اور نومی کیمبیل کی طرح اسٹائل آئی کون کا درجہ دے دیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں مشہور ڈیزائنرز، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پگی کیلئے حسین اور دلکش ڈریسز بھی رکھے گئے تھے۔ مشہور ڈیزائنر جیرم سی نے خاص طور پر گلابی گلیٹر جوتے پگی کے لئے بنائے۔ لیوکا کارپیو کا کہنا تھا کہ مس پگی ہر عمر کی عورت کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس لئے اسے کیٹ موس کے برابر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ فلم دا مپٹس دس فروری کو لندن کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔