لندن (جیوڈیسک) لندن میں ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کے لئے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔
تقریب کا اہتمام فیض کلچرل فانڈیشن نے کیا ، شرکا نے ملالہ کی تعلیم کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اسے پاکستان میں امید کی کرن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ نے شدت پسندوں کے سامنے نہ جھک کر مثال قائم کی ہے۔ شرکا نے ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔