لندن میں بین المذاہب اجلاس،ملکہ الیزبتھ کی شرکت

uk queen

uk queen

لندن میں بین المذاہب اجلاس ہوا، کوئن الیزبتھ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ نے تقریب میں خاص طور پر شرکت کی ۔ شاہی خاندان کے لیمبیتھ پیلس میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں مختلف عیسائی عقائد کے علما کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہ نماں نے شرکت کی۔

ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو آرچ بشپ آف کنٹربری نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں مسلم ، بدھ ، بہائی، ہندو اور یہودی مزہبی پیشواں نے اپنے مذاہب کے بارے میں تقاریر کیں ۔ ملکہ برطانیہ کوئن الیزبتھ اور ان کے شوہر نے شاہی مہمان خانے میں مختلف مذاہب کے رہنماں سے ملاقات کی۔ مذہبی رہنماں کی جانب سے ملکہ کی خدمت میں اپنی مقدس کتابوں کے نسخہ جات پیش کئے گئے۔

ملکہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام مذاہب انسانیت اور اعلی اخلاق کا درس دیتے ہیں اور مذاہب کے مطالعہ سے مختلف اقوام کی تہزیب اور تمدن سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔