لندن(جیوڈیسک)نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لندن میں محفل موسیقی ہوئی جس میں پاکستانی گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
محفل موسیقی کا انعقاد نصرت فتح علی خان کے سیکرٹری حاجی اقبال نے ایسٹ لندن کے ٹائون ہال میں کیا جس میں پاکستان کے نامور گلوکاروں خلیل حیدر، رجب علی، رفاقت علی خان، استاد لطافت علی خان اور سہیل سلامت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی فنکاروں نے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضرین کی بھی بڑی تعداد پروگرام میں موجود تھی جنہوں نے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو خوب سراہا۔